۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
صحت اسکیم

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کے حوالے علامہ شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے آئمہ جمعہ و مدرسین مدارس علمیہ کے لئے صحت اسکیم کے عنوان سے ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کے حوالے علامہ شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے آئمہ جمعہ و مدرسین مدارس علمیہ کے لئے صحت اسکیم کے عنوان سے ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

تمام ائمہ مساجداور مدرسین مدارس دینیہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جو حضرات صحت اسکیم زیر سرپرستی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ ملحقہ فارم کو پر کرکے متعلقہ پتہ پر ارسال کریں۔

صحت اسکیم میں رجسٹرڈ ہونے والے آئمہ مساجد اور مدرسین مدارس علمیہ کو مندرجہ ذیل تعاون حاصل ہوگا۔ اسپتال میں داخلے کی صورت میں ،اسپتال کے کل اخراجات کی نصف رقم ایک ماہ میں ادا کی جائے گی۔ کسی بھی حادثے کی صورت میں مناسب تعاون کیا جائے گا۔

والسلام علیکم

شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے آئمہ جمعہ و مدرسین مدارس علمیہ کے لئے صحت اسکیم متعارف

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .